چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کا میر اسماعیل لہڑی کے انتقال پر افسوس اورتعزیت کا اظہار

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء سابق وزیر اعلی بلوچستان وچیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے سیاسی رہنماء میر اسماعیل لہڑی کے انتقال پر افسوس اورتعزیت کا اظہار کیا۔اپنے ایک بیان میں سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے سیاسی رہنماء سابق ناظم چلتن ٹاون میر محمد اسماعیل لہڑی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ کوئٹہ شہر کیلئے میر اسماعیل لہڑی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے