محمد صادق سنجرانی کے نامزدگی پر وزیراعظم عمران خان کے شکر گزار ہے ،سرفراز بگٹی،انوارالحق کاکڑ

اسلام آباد:بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز میر سرفراز احمد بگٹی اور انوارالحق کاکڑ نے چیئرمین سینیٹ کیلئے محمد صادق سنجرانی کی کامیابی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختلاف رائے تمام سیاسی جماعتوں میں ہوتا ہے پاکستان تحریک انصاف نے اکثریت کے باوجود بی اے پی کو عزت بخشی ہے محمد صادق سنجرانی کے نامزدگی پر وزیراعظم عمران خان کے شکر گزار ہے تمام اتحادی جماعتیں مل کر کامیابی حاصل کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اکثریت ہونے کے باوجود چیئرمین سینیٹ کیلئے محمد صادق سنجرانی کی نامزدگی پر وزیراعظم عمران خان کے شکر گزار ہے انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کو عزت بخشی ہے تمام اتحادی جماعتیں مل کر محمد صادق سنجرانی کو کامیاب کراینگے اختلاف رائے ہر سیاسی جماعت میں ہوتا ہے بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف مل کر بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے