نگراں حکومت نے قانون کے برخلاف سینیٹ میں بل پیش کردیا،سینیٹرز برہم

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) نگران حکومت کی جانب سے سینیٹ میں بل پیش کرنے پر سینیٹرز نے شدید تنقید کی، رضا ربانی نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایس ہوا ہے کہ نگران حکومت بل لے آئی، بل صرف وہ حکومت پیش کرسکتی ہے جو مینڈینٹ رکھتی ہو۔

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے زیر صدارت شروع ہوا۔ نگران وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی نے سینیٹ میں اظہار خیال کیا۔ اجلاس میں سینیٹر رضا ربانی نے توجہ دلاؤ نوٹس دیتے ہوئے سینیٹ اجلاس میں نگران حکومت کی جانب سے بل لانے پر نگران حکومت پر کری تنقید کی۔

پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ نگران حکومت بل لے کر آئی ہے، بل ایسی حکومت موو کرسکتی ہے جو مینڈینٹ رکھتی ہو، وزیر پارلیمانی امور پارلیمنٹ کے ممبر نہیں ہیں اور آئین کے مطابق نگران حکومت روز مرہ کے حکومتی امور سے متعلق صرف انتہائی ضروری اقدامات اٹھا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق نگران حکومت صرف 90 دن کے لیے ہوتی یے اس لیے نگران حکومت بل پیش کرنے کی مجاز نہیں ہوتی، نگران حکومت کو موشن پکچرز ترمیمی بل 2023ء پیش کرنے کی کیا ضرورت پڑی؟ ایجنڈا آئٹم سے اس بل کو ہٹادیں چیئرمین سینیٹ آپ کے دور میں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے