دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کی ضرورت ہے، سعید ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سینیٹر سعید احمد ہاشمی نے پی ایم ڈی سی سوریج کے پروجیکٹ ڈائریکٹر شبر مرزا کی بم دھماکے میں شہادت اور انکے ڈرائیور کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ یہاں جاری کردہ ایک تعزیتی بیان میں سینیٹر سعید احمد ہاشمی نے کہا کہ شبر مرزا کی بم حملے میں شہادت کا سن کر گہرا دکھ پہنچا اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ شہید کے درجات کو بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے دھماکے میں زخمی ڈرائیور کی جلد صحت یابی کے لئے دعا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے