کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے باجوڑ میں ہونے والے بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے وزیر داخلہ نے معصوم اوربے گناہ جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب معصوم اور بے گناہ لوگوں پر حملے کرنے کی اجازت نہیں دیتا عوامی مقامات پر معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا انسانیت اور مذہب کے منافی فعل ہے۔ وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم صوبائی حکومت،اور بلوچستان کے عوام متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہے۔وزیر داخلہ کی شہداء نے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد اورمکمل صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔
عوامی مقامات پر معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا انسانیت اور مذہب کے منافی فعل ہے، وزیر داخلہ بلوچستان

ٹیگز:
وزیر داخلہ بلوچستان
