لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر)گڈانی پولیس کا کسٹم انٹلیجنس لک بدوک کے ناک کے نیچے بڑی کاروائی بھاری مقدار میں منشیات برآمدکرلی۔ تفصیلات کے مطابق گڈانی پولیس نے لک بدوک کے مقام پر قائم کسٹم انٹلیجمس چیک پوسٹ سے چند کلومیٹر کے فاصلے کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر کاروائی کرتے ہوئے کسٹم انٹلیجنس لک بدوک کے ناک کے نیچے سے گزر کر آنے والی کار گاڑی سے 30کلو چرس برآمد کرکے کسٹم انٹلیجنس لک بدوک گڈانی کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا واضع رہے کسٹم انٹلیجنس گڈانی کی کاکردگی بالکل صفر ہے دوسری جانب عوامی حلقوں کا کہنا ہے کسی بھی سیکورٹی ادارے کا انٹلیجنس خفیہ طریقوں سے کام کرتا ہے مگر کسٹم انٹلیجنس گڈانی نے پچھلے کافی سالوں سے لک بدوک پر سرعام چیک پوسٹ قائم کر رکھی ہے جو کہ محکمہ کسٹم کے لیے سوالیہ نشان ہے اسکے علاوہ زرائع کے مطابق کسٹم انٹلیجنس لک بدوک کے چیک پوسٹ کے باوجود روزانہ کی بنیاد پر کوئٹہ کراچی چلنے والی مسافر کوچوں غیرقانونی اشیاء کی اسمگلنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے ملکی معیشیت کو روزانہ کروڑوں کا نقصان ہورہا ہے
گڈانی پولیس نے گاڑی سے30 کلوچرس برآمد کرلیا

ٹیگز:
گڈانی پولیس
