سبی(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی کی زیرصدارت میونسپل کمیٹی اور یونین کونسل کی مخصوص نشستوں پر انتخابات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایس ایس پی سبی محمد یوسف بنگھر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وحید شریف عمرانی، اسسٹنٹ کمشنر سبی علی شاہ عباسی، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نعیم شہزاد، الیکشن آفیسر محمد انور لودھی، تحصیلدار سبی زابر ڈومکی، نائب تحصیلدار بختیارآباد محمد انور، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن انور لاشاری سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی نے کہا کہ ضلع کی تمام یونین کونسلوں اور میونسپل کمیٹی کی نشستوں پر پولنگ 14 دسمبر صبح آٹھ بجے سے پانچ بجے تک ہوگی انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر خواتین مزدور کسان اور اقلیت کی نشستوں پر انتخابات ہوں گے پولنگ اسٹیشنز کی ٹوٹل تعداد 9 ہے جبکہ میونسپل کمیٹی میں خواتین کی مخصوص نشستیں 10، 01 غیر مسلم، 01 مزدور، اور 01 کسان کی ہے اسی طرح ضلع سبی کی 14،یونیں کونسلز میں خواتین کی مخصوص نشستوں کی تعداد 30،جبکہ 14 غیر مسلم، 14 مزدور، اور 14 کسان ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سبی نے ڈپٹی کمشنر سبی کو بتایا کہ پریذائیڈنگ آفیسرز اور تمام عملے کو انتخابات کے حوالے سے ٹریننگ دی جا رہی ہے ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا کہ پولنگ والے دن متعلقہ اسکولوں جہاں جہاں پولنگ سینٹرز ہونگے ان اسکولوں کو چھٹی دی جائے گی اور انتظامیہ و پولیس امن وامان کو یقینی بنائیں گے اے ایریا میں پولیس فورس کے اہلکار جبکہ بی ایریا میں لیویز فورس کے اہلکار پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔
پولنگ والے دن متعلقہ اسکولوں جہاں جہاں پولنگ سینٹرزہونگے ان اسکولوں کو چھٹی دی جائے گی، ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی

