کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سے پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ونگ کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری سکینہ عبداللہ سے ملاقات کی۔ بدھ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ء سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کوبلوچستان میں پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی کارکردہ گی خواتین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اورملاقات میں پارٹی امور سمیت دیگر ایشوز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی کارکردہ گی کو سراہا ان کے مسائل کو ترجیہی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کی۔اس موقع پر نواب ثناء اللہ خان زہری نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں اور سیاست میں خواتین کا ایک بہت بڑا کردار ہے اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے پارٹی کے اندر خواتین کو مردوں کے برابر حقوق دئیے ہیں پارٹی نے ہر فورم پر خواتین کے حقوق کے لئے موثر انداز میں آواز بلند کئے پاکستان پیپلز پارٹی کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ پارٹی کا سربراہ اور پاکستان کا وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی صورت میں ایک خواتین منتخب ہوا ہے آج سینیٹ قومی اسمبلی صوبائی اسمبلیوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کی پلیٹ فارم پر خواتین کی بھرپور نمائندگی موجود ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے لیے خواتین کی خدمات اور سیاسی جدوجہد قابل فخر ہے۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما نوابزادہ میر شادین خان شاہوانی خلیفہ جھالاوان میر محمد یعقوب زیری میر عبدالنبی زہری حاجی صلاح الدین زہری سمیت پارٹی رہنما قبائلی عمائدین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔
نواب ثناء اللہ خان زہری سے سکینہ عبداللہ کی ملاقات، پارٹی امور سمیت دیگر ایشوز پر تبادلہ خیال

ٹیگز:
نواب ثناء اللہ خان زہری
