کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں سیلاب کے بعد سبزیوں کی کمی کو دور کرنے کے لئے ایران اور افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد شروع پہلے مرحلے میں 47ٹرکوں میں 1ہزار میٹرک ٹن سے زائد ٹماٹر اور پیاز درآمد کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں سیلاب کے باعث سبزیوں کی پیدوار میں واضح کمی آنے کے بعد کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں سبزیوں کی قلت پیدا ہوگئی تھی جسے دور کرنے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے ایران اور افغانستان سے سبزیاں درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔کسٹم حکام کے مطابق ایران اور افغانستان سے متصل بلوچستان کی سرحدوں کے راستے پہلے مرحلے میں ٹماٹر اور پیاز کے 47ٹرک پہنچ گئے ہیں۔حکام کے مطابق گزشتہ روز تفتان کے راستے13ٹرکوں میں 282.12میٹر ک ٹن، چمن میں ایک ٹرک میں 4میٹر ک ٹن،، بی پی 250گوادر سے15ٹرکوں میں 254.66میٹرک ٹن ٹماٹر پہنچ گئے ہیں حکام کے مطابق صوبے میں مجموعی پر 29ٹرکوں میں 540.78میٹرک ٹن ٹماٹر درآمد ہو چکا ہے۔حکام کے مطابق تفتان کے راستے 14ٹرکوں میں 378.76میٹر ک ٹن، چمن سے 4ٹرکوں میں 88میٹرک ٹن پیاز بھی پہنچ چکا ہے حکام کے مطابق صوبے میں اب تک 18ٹرکوں میں 466.76میٹرک ٹن پیاز پہنچ چکا ہے جس سے ان سبزیوں کی کمی کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔
ایران اورافغانستان سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد شروع47ٹرکوں میں1ہزارمیٹرک ٹن سے زائد ٹماٹر اور پیاز درآمد

ٹیگز:
ٹماٹر اور پیاز
