قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات میں نامعلوم افراد دینی مدرسے پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ گزشتہ رات نماز تراویح کے وقت نامعلوم شر پسندوں نے قدیم دینی درسگاہ دارالعلوم اختریہ پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کر دیا جس وقت مدرسہ پر حملہ کیا گیا اسوقت مدرسہ کے طلباء نماز تراویح کے تیاریوں میں مصروف تھے تاہم خو ش قسمتی سے ہینڈ گرنیڈ کا پن نہ نکلنے کی وجہ سے دستی بم پھٹ نہیں سکا اطلاع ملتے ہی ایس پی قلات عبدالرؤف بڑیچ ڈی ایس پی ایس ایچ او اور دیگر آفیسران موقع پر پہنچ گئے اور بی ڈی ایس کے عملے کے زریعے بم کو ناکارہ بنا دی گیا واقع کے بعد پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
قلات میں نامعلوم افراد دینی مدرسے پر دستی بم پھینک کر فرار

ٹیگز:
قلات
