مری، تیز رفتاری کے باعث گاڑی کھائی میں گرنے سے 2، افراد جاں بحق

مری(ڈیلی گرین گوادر) مری کے علاقے گھوڑا گلی میں تیز رفتاری کے باعث گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور دو خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔مری میں گھوڑا گلی کے مقام پر تیز رفتار سوزوکی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے جہاں لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت اسحٰق اور عامر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں حریم، سحرش اور احسان شامل ہیں۔زخمی ہونے والوں کو مری کے ساملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے