واشک کے عوام کا خادم ہو،ووٹ کا رشتہ نہیں خون کا رشتہ ہے،حاجی میر زابد علی ریکی

واشک(ڈیلی گرین گوادر)ماشکیل سے کوئٹہ 700 کلومیٹر پیدل مارچ کرنے والے دھرنا کمیٹی کے مطالبات منظور ہو کر کا ہٹگر بار ڈر ماشکیل کے افتتاع کے موقع پر ماشکیل دھرنا کمیٹی زیراہتمام ماشکیل بازار میں جلسہ عام منعقد ہواجلسے سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما رکن صو بائی اسمبلی و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر وقت علاقے کے درپیش مسئلے مسائل پر اپنے عوام کو تنہا نہیں چھوڑونگا ماشکیل میرا آبائی گھر ہے ماشکیل کا بیٹا ہوں ماشکیل کا دکھ تکلیف چھین سے سونے نہیں دیتی ہے ماشکیل کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے تمام تر صلاحیتوں کوبروئے کار لاونگا ہم نے کاتہگر بارڈر کے لیئے جو کرنا تھا عملی کرکے دکھایا لانگ مارچ شرکاء گواہ ہے کہ ہر اعلیٰ سے اعلیٰ دروازے کو دستک دی کہ میرے علاقے کے لوگوں کے مسئلے حل کریں واشک کے عوام کا خادم ہو واشک سے ووٹ کا رشتہ نہیں خون کا رشتہ ہے حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی صوبائی وزیر میر شعیب جان نوشیروانی اور خادم خاران میر عبدالکریم نوشیروانی اعلی سرکاری حکام کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے دھرنے کے شرکاء کے مطالبات کو جائز سمجھ کے ان کے حل کے لئے عملی اقداما ت اٹھا یا آ ج پا ک ایر ان سر حد پر واقع سر حدی علاقہ ماشکیل میں خو شی کا سما ن ہے ہمیشہ واشک عوام کے دکھ درد میں شریک ہوا ہوں اور آئندہ بھی شریک رہونگا جلسے سے خادم خاران سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی سابقہ کونسلر میر جیند خان ریکی کونسلر و صدر بازار پنچائیت میر کبیر احمد ریکی،میر ظریف بلوچ ڈاکٹر اشرف ریکی سردار نظر جان ملنگزئی عبدالصمد نے خطاب کیا۔سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ بلوچستان کی عوام کی روزی روٹی بارڈرز سے وابستہ ہیں زیر و پوائنٹ کھلنے میں احتجاجی شرکاء خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب جان نے دل جان سے کوششیں کی واشک عوام خوش قسمت ہے کہ حاجی میر زابد علی ریکی جیسے جرات مند مخلص عوامی نمائندہ ملا ہے واشک خاران ایک ہے ضلع بندی کے لکیریں الگ ہے ہمارے دل کے لکیریں ایک ہیں بابا ماشکیل حاجی مرحوم شاہ سلیم خان ریکی نے میرے لئے بہت قربانی دی ہے جسے نہیں بھولا ہوں لانگ مارچ شرکاء مقررین نے کہا کہ رکن صو بائی اسمبلی واشک حاجی میر زابد علی ریکی خادم خاران میر عبدالکریم نوشیروانی فرزند خاران میر شعیب جان نوشیروانی بلوچ یکجہتی کمیٹی میڈیا طلبہ تنظیموں اہلیان ماشکیل نے ہر قدم پر ہمارے ساتھ دیا اور امید ہے کہ عوامی نمائندے اور اہلیان ماشکیل ہر وقت اپنے حقوق کی تحفظ کے لئے ہر قربانی سے دریغ نہیں کرینگے جلسہ گاہ میں ماشکیل کے سیاسی و قبائلی عمائدین علماء کرام شیخ الحدیث علامہ مولانا محمد یعقوب ریکی چیف آف نصروئی حاجی دولت خان ریکی ڈسٹرکٹ ممبر محمد ھاشم ریکی کونسلر حاجی محمد اسحاق ملنگزئی پرنس معراج ریکی میر نزیر احمد ریکی چیرمین نواب خان ریکی امین اللہ حسنی ودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے