خاران سمیت صوبے بھرکی عوام کی خدمت اور ترقی و خوشحالی پر توجہ دونگا،میر شعیب نوشیروانی

خاران(ڈیلی گرین گوا در) صوبائی وزیرپا کستان مسلم لیگ ن کے رہنماء میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ میں خاران کے عوام پارٹی قیادت اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کرکے صوبائی وزیر منتخب کیا ہے میں انشاء اللہ اپنے حلقہ خاران سمیت پورے صوبے کی بلا تفریق خدمت کرونگا،میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ خاران کے عوام نے مجھے اپنا نمائندہ منتخب کرکے اسمبلی رکن بنایا جبکہ پارٹی کے مرکزی و صوبائی قیادت اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مجھ پر اعتماد کرکے صوبائی وزیر بنایا ہے میں انشاء اللہ دن رات ایک کرکے خاران سمیت پورے صوبے کی عوام کی خدمت اور ترقی و خوشحالی پر توجہ دونگا، میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کا خصوصی عزم رکھتے ہیں ان کی قیادت میں بلوچستان میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ ہم سب وزراء ایک ٹیم کی شکل میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں صوبے میں پائیدار اور مستقل امن قائم کرکے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھائیں گے تعلیم صحت زراعت مواصلات اب نوشی سپورٹس کے شعبوں کو مکمل فعال بنائیں گے زمینداروں کے بجلی اور کیسکو سے متعلق مسائل کو بھی انشاء اللہ صوبائی حکومت ترجیح بنیادوں پر حل کرے گی، میر شعیب نوشیروانی نے کہا بلوچستان میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے لوگوں کے مکانات زرعی فصلات ٹیوب ویلز سمیت رابطہ سڑکیں واٹر سپلائی پائپ لائنز بجلی ٹرانسفارمرز اور کمبے متاثر ہوئے ہیں انشاء اللہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں بارشوں سے متاثرین کی بحالی کے لئے خصوصی اقدامات اٹھایا جائے گا، میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ بلوچستان بھر میں انشاء اللہ میرٹ پر نوجوانوں کو ملازمت ملی گی ملازمتوں میں میرٹ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے