جامعہ بلوچستان کے ملازمین واساتذہ کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف دھرنا جاری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیراہتمام پچھلے چار مہینوں کی تنخواہوں اور پنشنز و ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ اور ملازمین کو سالانہ بجٹ میں اعلان شدہ 35 فیصد اور منطور شدہ الاونسز کی عدم ادائیگی کے خلاف ماہ مقدس کے چوبیسویں روز بھی جامعہ بلوچستان کے مین گیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا، احتجاجی کیمپ میں کے چیئرمین کامریڈ نذر مینگل نے شرکت کی۔ احتجاجی دھرنا زیرصدارت پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ منعقد ہوا، دھرنے سے پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، شاہ علی بگٹی،، نذیراحمدلہڑی، فریدخان اچکزئی، کامریڈ نذر مینگل نعمت اللہ کاکڑ، گل جان کاکڑ، سید محبوب شاھ اور حافظ عبدالقیوم نے خطاب کیا۔ مقررین نیکہا کہ پورے ماہ مقدس میں اساتذہ کرام اور ملازمین نے اپنے جائز اور بنیادی حق ماہانہ تنخواہوں اور پنشن کے لئے زبردست احتجاج کیا لیکن تاحال وزیر اعلی اور ممبران صوبائی اسمبلی کی گذشتہ چار مہینوں کی تنخواہوں اور پنشنز کی عیدالفطر سے قبل ادائیگی کے وعدوں پر عمل نہیں کیا گیا اور ملازمین میں سخت مایوسی پھلی کیونکہ جو ایک ماہ کی تنخوا و پینشن کی ادائیگی کی گئی وہ سب بنیک اور دیگر قرضوں میں خرچ ھوئی، اس تشویش ناک حالت میں اساتذہ کرام اور ملازمین ناں و شبینہ کے محتاج ھوچکے ہیں۔ مقررین نیکہا کہ ایچ ای سی اسلام آباد نے بھی اس سخت مشکل وقت میں جامعہ بلوچستان کے لئے اب تک رقم جاری نہیں کی جس سے ملازمین میں مذید مایوسی پھیلی۔ مقررین نے وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی کی جانب سے بنائی گئی ممبران صوبائی اسمبلی پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی سے پرزور اپیل کیا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان و فنانس سیکرٹری سے جامعہ بلوچستان کے لئے باقی ماندہ تین مہینوں اور انے والے سالانہ بجٹ کے پیش ھونے تک تنخواہوں اور پنشنز کیلئے فوری طور پر رقم جاری کرائے اور مستقل حل نکالنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کسی صورت چین سے نہیں بیٹھینگے مکمل تنخواہوں و پینشنز کی ادائیگی اور مالی بحران کے خاتمے کے مستقل حل تک احتجاجی تحریک جاری رکھینگے اور اعلان کیا کہ 5 اپریل بروز جمعہ مبارک کو بھی جامعہ بلوچستان کے مین گیٹ کے سامنے تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی کے لئے احتجاجی کیمپ میں دھرنا دیا جائے گا اور ریلی نکالی جائے گی اور تمام اساتذہ کرام، آفیسران و ملازمین سے بھرپور شرکت کی اپیل کی جاتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے