جامعہ بلوچستان کے اساتذہ وملازمین کا دوسرے روز بھی احتجاجی کیمپ جاری رہا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام جامعہ بلوچستان و ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین کی تین مہینوں کی تنخواہوں اور پنشنز کی و ماہ نومبر 2023 کی مکمل تنخواہ کی عدم فراہمی اور ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین کو سالانہ بجٹ میں اعلان شدہ 35 فیصد اور ہاس ریکوزیشن کی عدم ادائیگی اور جامعہ بلوچستان کی مالی بحران کے مستقل حل کیلئے جامعہ بلوچستان کے مین گیٹ پر روزہ مبارک کے دوسرے روز بھی احتجاجی کیمپ لگایا گیا جس میں سینکڑوں اساتذہ کرام،آفیسران اور ملازمین نے شرکت کی اور جامعہ بلوچستان کے مین گیٹ سے سریاب روڈ اڈہ چو ک تک احتجاجی ریلی نکالی جس میں مظاہرین نے اپنے جائز اور بنیادی حق ماہانہ تنخواہوں اور پنشن کے لئے زبردست نعرے بازی کی، آخر میں احتجاجی ریلی ایک بڑے احتجاجی جلسے میں تبدیل ھوئی جس کی صدارت ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر شاہ علی بگٹی نے کی۔ جلسے سے شاہ علی بگٹی، پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ،، نذیر احمد لہڑی، فریدخان اچکزئی،پروفیسر ارسلان شاہ، نعمت اللہ کاکڑ، حیات خان علیزء، حافظ عبدالقیوم اور سرینا ھوٹل مزدور یونین کے عجب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی سب سے قدیم اور بڑی جامعہ بلوچستان کو سابقہ نااہل مسلط وائس چانسلر اور بے حس صوبائی و مرکزی حکومت اور ایچ ای سی نے شعوری طور پر مالی بحران کا شکار بنایا نتیجے میں اساتذہ کرام اور ملازمین اپنی بنیادی و آئینی حق ماہانہ تنخواہوں اور پنشن سے محروم ہیں،لیکن صوبائی و مرکزی حکومت اور ایچ ای سی نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہیں جو سراسر قابل مذمت اقدام ہے۔ مقررین نے واضح کیا کہ اب تک حقیقت میں اساتذہ کرام اور ملازمین کے گھروں میں فاقے پڑے ہیں پتہ نہیں کب مرکزی و صوبائی حکومت، گورنربلوچستان اور ایچ ای سی سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جامعہ بلوچستان پر رحم کرینگے۔ مقررین نے فلاحی اور سماجی اداروں سے پرزور اپیل کیا کہ خدارا جامعہ بلوچستان کیلئے فوری طور پر راشن کا بندوبست کرے اور صوبائی ومرکزی حکومت مالی بحران کا مستقل حل نکالے اور تین مہینوں کی تنخواہوں اور پنشنز کیلئے فوری طور پر بیل آوٹ پیکیج کا اعلان کریں۔ مقررین نیان تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اخباری بیانات کے ذریعے ھمارے بنیادی حق ماہانہ تنخواہوں اور پنشن کے لئے آواز اٹھائی اور دیگر سیاسی جماعتوں اور طلبا تنظیموں و سول سوسائٹی سے اپیل کیا کہ وہ بھی اپنی آواز بلند کریں مقررین نے اعلان کیا کہ بروز جمعرات کو بھی جامعہ بلوچستان کے مین گیٹ کے سامنے تنخواہوں اور پنشنز کیلئے کیمپ لگایا جائے گا اورتمام اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین سے بھرپور انداز میں شرکت کی اپیل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے