موجودہ ملکی حالات پر خوش نہیں،الیکشن لڑنے آیا ہوں،وزیر اعظم بننے نہیں،نواز شریف

مانسہرہ(ڈیلی گرین گوادر)مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ میں وزیراعظم بننے نہیں، الیکشن لڑنے کے لیے آیا ہوں۔مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ میں 2013 کے بعد آج مانسہرہ آیا ہوں، یہاں کچھ بھی نہیں بدلا ہے۔ لوگوں کا جوش دیکھ کر اب کسی کو بولنے کی ہمت نہیں ہو گی، ملک کے حالات دیکھ کر خوشی نہیں ہو رہی ہے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 10 سال خیبرپختونخوا میں حکومت کرنے والوں نےکیا کام کیا؟ کیا انہوں نے خیبرپختونخوا کو نیا پاکستان بنایا؟ جو کہتے ہیں کہ نوازشریف نے خیبر پختونخوا میں کیا بنایا وہ موٹروے جا کر دیکھ لیں۔انہوں نے بتایا کہ ہمیں خیبر پختونخوا کو بہترین صوبہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہیے ، اگر حکومت مل گئی تو مانسہرہ میں ایئرپورٹ بھی بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے