ملک کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے دانشمندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے، سردار محمد یعقوب ناصر

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)مسلم لیگ ن کے حلقہ این اے252 سے امیدوار سابق وفاقی وزیر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے ناصر آباد میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے دانشمندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے خواہش ہے کہ قومی الیکشن ملک میں خوشحالی ترقی امن و استحکام لائے ارض پاک کو میلی نظر سے دیکھنے والے ناکام ہونگے انکی تمام سازشیں ناکام ہونگی آپ کے فیصلے آپ کی ووٹ کی طاقت سے منتخب ہونے والے نمائندے ملک و علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں آپ لوگ باشعور ہیں بہتر فیصلہ کریں اپنے اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے ووٹ اسے دیں جو آپکی ترقی میں کردار ادا کر سکے میں انتخابی مہم میں وعدوں کا قائل نہیں ہوں مجھے جب موقع ملتا ہے تو پھر میں علاقائی ترقی کے پوری رفتار و دل سے کام کرتا ہوں لورالائی دکی بارکھان و موسی خیل میرا حلقہ انتخاب کوشش ہوگی کہ سوئی گیس کی سہولت یہاں کے عوام کو ملے یہاں کی ماؤں بہنوں بیٹیوں کو سہولتیں ملیں رب العالمین نے دوبارہ آپکی خدمت کا موقع دیا تو ماضی کی طرع حلقے میں ترقیاتی کام شروع کرونگا اور دیگر میگا ترقیاتی منصوبوں کا نہ صرف اغاز کیا جائیگا بلکہ وہ گراونڈ پر بھی دکھائی دیں گے ترقی کی چابی آپکے پاس ہے ووٹ کی صورت میں اہل علاقہ نے ہمیشہ مجھے عزت و ہمت دی ہے اس کا پاس رکھوں گا یہاں رابطہ سڑکوں و دیگر منصوبوں کی ضرورت ہے ماضی میں یہ علاقہ پسماندہ رہا پاکستان کی خوشحالی و علاقائی ترقی میں آئیں سب ملکر کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ عوام قومی و صوبائی اسمبلی میں دونوں میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے