آرمی چیف کا دورہ بحرین،اہم شخصیات سے سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی(ڈیلی گرین گوادر) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر بحرین پہنچے ہیں جہاں انہوں نے بحرین کےبادشاہ، ولی عہد اور بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈر سے ملاقاتیں کی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے تحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد الخلیفہ، بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈر فیلڈ مارشل خلیفہ بن احمد الخلیفہ اور بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر ایچ ایچ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ فوجی اور سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، معززین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ارمی چیف نے بحرین نیشنل گارڈ کے 27ویں یوم تاسیس کے مہمان خصوصی بھی تھے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا جبکہ ارمی چیف کو گارڈ آف آنر دیا گیا اور انسداد دہشت گردی کی تربیتی مشق سے متعلق ایک مظاہرے کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے بحرین نیشنل گارڈ کو ملٹری اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں اعلیٰ پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا جبکہ بحرین کے بادشاہ نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے میں اہم کوششوں اور تعاون کے اعتراف میں ارمی چیف کو ملٹری میڈل آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس سے بھی نوازا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے