وڈھ ، ویرانے میں پڑے گولا پھٹنے سے 1 بچہ جاں بحق تین زخمی

خضدار (ڈیلی گرین گوادر) وڈھ میں ویرانے میں پڑے گولا پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق تین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق وڈھ کے علاقہ لنگڑیجی میں پہلے سے پڑا گولا پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا اور خواتین و بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ایک بچے کو کراچی منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ یاد رہے کہ تین مہینے قبل دو متحارب گروپس کی جانب سے ایک دوسرے پر گولہ باری کی گئی تھی۔ جنگ ختم ہونے کے بعد یہ دوسرا واقعہ ہے کہ ویرانی میں پڑا بم پھٹ رہاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے