جلد بلوچستان کے حالات کاجائزہ لیکر غیر ضروری چیک پوسٹوں کو ختم کردیاجائے گا ، کورکمانڈر بلوچستان جنرل آصف غفور

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کور12کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ بلوچستان خصوصاََ کوئٹہ شہر مختلف اقوام کا گلدستہ ہے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوچکی جلد بلوچستان کے حالات کاجائزہ لیکر غیر ضروری چیک پوسٹوں کو ختم کردیاجائے گابلوچستان کے عوام بندوق کی بجائے تعلیم اور تجارت پر توجہ دیں تاکہ وہ پاکستان اور بلوچستان کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کرداراداکرسکے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ہزارہ ٹاؤن کے دورے کے موقع پر قبائلی معتبرین اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کور12کمانڈر نے ”آئی جی ایف سی میجر جنرل امیر اجمل“،آئی جی پولیس عبدلخالق شیخ،کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ ودیگر کے ہمراہ ہزارہ ٹاؤن کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے ہزارہ برادری کے قبائلی عمائدین اور سیاسی اکابرین سے ملاقات کی اور ہزارہ برادری کودرپیش مسائل سنیں۔اس موقع پر بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر حاجی جواد،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکرٹری احمد علی کوہزاد،پیپلزپارٹی کے انجینئر ہادی عسکری،بی این پی کے نعمت ہزارہ،تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے طارق احمدجعفری،انجمن تاجران کے نثار علی ناصر،پی ٹی آئی کے اختر جعفری ودیگر موجودتھے انہوں نے کورکمانڈر کو ہزارہ ٹاؤن کودرپیش مسائل شناختی کارڈ،پاسپورٹ کوبنانے میں درپیش مسائل کے علاوہ ہزارگنجی سے سبزی لانے والوں کے علاوہ پانی کی کمی سے آگاہ کیا اس موقع پر کور12کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ بلوچستان خصوصاََ کوئٹہ شہر مختلف اقوام کا گلدستہ ہے تمام اقوام اتحاد اور بھارئی چارگی سے پاکستانی بن کر رہیں تاکہ مذہب اور قوم کے نام پر تفریق ختم ہوں۔بلوچستان میں امن وامان بحال ہوچکاہے جلد بلوچستان کے حالات کاجائزہ لیکر غیر ضروری چیک پوسٹوں کو ختم کردیاجائے گابلوچستان کے عوام بندوق کی بجائے تعلیم اور تجارت پر توجہ دیں تاکہ وہ پاکستان اور بلوچستان کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کرداراداکرسکے بلوچستان کی ترقی سے پاکستان کے دشمنوں کو منہ کی کھانی پڑیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے