تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے تعلیم ہی سے اپنے ملک و قوم کو روشن مستقبل اور ترقی دے سکتے ہیں، شاہ عرفان احمد غرشین

خاران(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان احمد غرشین نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے تعلیم ہی سے اپنے ملک و قوم کو روشن مستقبل اور ترقی دے سکتے ہیں اساتذہ اسکولز میں اپنی حاضری یقینی بنا کر مکمل فرض شناسی سے بچوں کو تعلیم دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ خاران کے تحصیل سر خاران مسکان قلات میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول میں یومِ والدین کی مناسبت سے طلباء وطالبات کی تقریری مقابلہ پروگرام میں بطور مہمان خاص کیا، تقریب میں ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو دیگر سرکاری آفیسران علاقائی معتبر حاجی میر محمد اعظم مسکان زئی سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے، کمشنر رخشان نے کامیاب تعلیمی پروگرام کے انعقاد اور اسکول میں بہتر تعلیمی ماحول پیدا کرنے پر اسکول ہیڈ ماسٹر محمد جان اور اس کے اسٹاف کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام کا معاشرے میں اہم مقام اور کردار ہے۔ اساتذہ اپنی حاضری یقینی بناکر بچوں کو معیاری تعلیم دیں تو ہمارا مستقبل روشن رہے گا ملک و قوم کی ترقی میں تعلیم کا کلیدی کردار ہے، اساتذہ کو چاہیے کہ مکمل محنت اور لگن سے مستقبل کے معماروں کو تعلیم اور تربیت دیں تاکہ وہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کرسکیں، تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، حکومت بلوچستان تعلیم کے فروغ کے لئے خصوصی اقدامات کررہی ہے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کے تعلیم کے سلسلے میں اساتذہ سے مسلسل رابطے میں رہیں، کمشنر رخشان نے ہائیر سیکنڈری اسکول کے اسٹاف کی جانب پیش کردہ مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یہاں سابق چیف جسٹس شہید محمد نور مسکان زئی کے تعلیم اور دیگر فلاحی خدمات ناقابل فراموش ہیں، وہ ایک تعلیم دوست شخصیت تھے تعلیم اور علاقے کی ترقی میں ان کا اہم کردار رہا ہے جس پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، تقریب کے اختتام پر اسکول اور والدین کی طرف سے سابق چیف جسٹس شہید محمد نور مسکان زئی کے بڑے بھائی میر محمد اعظم مسکان زئی نے کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان احمد غرشین اور ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو کو ان کے تعلیم دوستی پر یادگاری شیلڈ پیش کیا، جبکہ کمشنر رخشان نے اپنی طرف سے والدین کمیٹی نمائندہ قبائلی شخصیت میر محمد اعظم مسکان زئی کو بھی ان کے تعلیمی و فلاحی خدمات پر شیلڈ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے