غیر قانونی مقیم افراد کی واپسی کا سلسلہ جاری، ڈھائی لاکھ سے زائد افغان شہری واپس روانہ

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان میں غیرقانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک تقریباً ڈھائی لاکھ افغان شہری پاکستان سے اپنے وطن واپس روانہ ہو چکے ہیں۔

حکام کے مطابق صرف گزشتہ روز 593 خاندانوں کے 3 ہزار 250 افراد کو اپنے وطن واپس روانہ کیا گیا، افغانستان روانہ ہونے والے 3 ہزار 250 غیر قانونی افغان باشندوں میں957 مرد، 795 خواتین اور 1498 بچے شامل تھے۔

حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز 593 خاندانوں کی اپنے وطن واپس روانگی کیلئے 212 گاڑیاں زیر استعمال لائی گئیں، اب تک2 لاکھ 49 ہزار سے زائد افغانیوں کی وطن واپسی مکمل ہو چکی ہے۔حکام کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کی اپنے ملک واپسی سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے