علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں راجا خرم نواز عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت کے طلب کرنے پر علی امین گنڈا پور پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے انہیں مسلسل غیر حاضری رہنے پر اشتہاری قرار دینے کے لیے کارروائی شروع کردی جس کے لیے عدالت نے ملزم علی امین کا اشتہار جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت کی درخواست بھی خارج کردی۔عدالت نے علی نواز اعوان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے