ڈاکٹر حمیرا طارق کا مرکزی شوریٰ کے مشورے سے ڈپٹی سیکرٹریزکا تقرر
لاہور (ڈیلی گرین گوادر) سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے اراکین شوریٰ کے مشورے سے سیشن 2024-2026 کے لئے ڈپٹی سیکرٹریز کی ذمہ داری کے لیے عطیہ نثار ، ثمینہ سعید، ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ،طیبہ عاطف اور ڈاکٹر زبیدہ جبیں کا تقرر کیا ہے مذکورہ ذمہ داران نے مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھایا۔