پر امن تعلیمی ماحول کو پروان چڑھانے کے لئے کوشاں ہیں، وائس چانسلر شفیق الرحمان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جامعہ بلوچستان کے بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیزاینڈ ریسرچ کا173واں اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان منعقد ہوا۔ جس میں جامعہ کے ڈین فیکلٹیز، جامعہ کے رجسٹرار سمیت بورڈ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں تعلیمی، تحقیقی اجھنڈا زیر غور لایا گیا۔ جس میں اعلیٰ تعلیم، تحقیق کے حصول، ایم فل، پی ایچ ڈی ڈگری کے حصول، جدید تحقیق کے فروغ، امتحانات اور داخلوں کے طریقہ کار، کارکردگی رپورٹ اور مختلف فیصلے کئے گئے۔اجلاس سے جامعہ کے وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پالیسی ساز اداروں کے توسط سے تعلیمی، تحقیقی مواقعوں کے زرائع اور مستقبل کے تعلیمی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے سمیت کارآمد تحقیقی پیداوار کو مارکیٹ تک رسائی دینے کی ضرورت ہے۔ اور جدید دور کے تقاضوں تک رسائی ناگزیر ہے۔ اور یہ خوش آئند عمل ہے کہ بڑی تعداد میں اسکالرز کو اعلیٰ تعلیمی ڈگری کے لئے منتخب کیا جارہا ہے۔ جو کسی بھی اعلیٰ تعلیمی ادارے کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ اور جامعہ اپنی محدود وسائل میں رہتے ہوئے طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیمی مواقعوں سے آراستہ کرنے سمیت کار آمد انسانی وسائل کی پیداوار میں اضافہ اور پر امن تعلیمی ماحول کو پروان چڑھانے کے لئے کوشاں ہیں۔ کیونکہ رواں صدی علم تحقیق اور جدیدٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کا تقاضہ کرتی ہے۔ جس کے بغیر دنیا کے ساتھ ساتھ چلنا اور ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانا ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ، طلبہ اور اسکالرز کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے سمیت ذہن سازی اور بہتر رہنمائی کو نصب العین بنائیں۔اجلاس میں مثبت تعلیمی معاملات زیر بحث و مباحثہ ہوا اور اراکین نیاپنی مختلف مثبت رائے پیش کیں۔ اور وائس چانسلر نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے