وزیراعلیٰ بلوچستان کا احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے کانسٹیبل کو مزید علاج کے لئے آغا خان ہسپتال کراچی بھجوانے کی ہدایت
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے انتہائی احسن اقدام کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ کی خبر کا نوٹس لیکر 18 جون 2021 کو بلوچستان اسمبلی میں احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے کانسٹیبل کو مزید علاج کے لئے آغا خان ہسپتال کراچی بھجوانے کی ہدایت کر دی ہے۔وزیراعلیٰ کی ہدایت کی روشنی میں محکمہ صحت کی جانب سے آغا خان ہسپتال کو زخمی پولیس کانسٹیبل محمد نذیر کو حکومتی اخراجات پر علاج کی فراہمی کے لئے مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے اور زخمی کانسٹیبل کو جلد آغا خان ہسپتال منتقل کر دیا جائیگا۔واضع رہے کہ 2021 کے بجٹ اجلاس کے دوران اسمبلی کی عمارت کے باہر ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہو ا تھا اور کوئٹہ میں زیر علاج تھا تاہم زخموں کی نوعیت کے مطا بق ڈاکٹروں نے زخمی کانسٹیبل کو کراچی بھجوانے کا مشورہ دیا تھا۔