وندر پولیس کی کاروائی ایمبولینس کے ذریعے کوئٹہ سے کراچی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، منشیات برآمد2 ملزمان گرفتار

سونمیانی وندر(ڈیلی گرین گوادر) وندر پولیس کی بڑی کاروائی ایمبولینس کے ذریعے کوئٹہ سے کراچی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی بھاری مقدارمیں منشیات برآمد دو ملزمان گرفتار۔ ایس ایچ او وندر عبدالقادر شیخ کے مطابق وندر پولیس نے بدھ کے روز مخبر خاص کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ایل جی موڑ قومی شاہراہ پر دوران چیکنگ کوئٹہ سے کراچی جانے والی ایمبولینس کی تلاشی لینے پہ ایمبولینس میں موجود آکسیجن سلنڈر سے ایک چار کلو مہلک نشہ آئس جبکہ ایمبولینس کے خفیہ خانوں سے 12کلو اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر کے 2 ملزمان شہزادہ حفیظ اللہ اور ساتھ سوار محمد شریف کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے