بھارت، بس ٹرک سے ٹکرا گئی، 12 زائرین جاں بحق، 23 زخمی

نئی دہلی(ڈیلی گرین گوادر) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں معروف سیلانی درگارہ سے واپس جانے والی زائرین کی بس ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 12 زائرین جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہارشٹرا کے ضلع بلڈھانہ کے سمردھی ایکسپریس وے میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ بس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔بس میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔ بس میں گنجائش سے دگنے مسافر سوار تھے۔ 12 زائرین جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے۔ریاست مہاراشٹرا حکومت کی جانب سے لواحقین کو 2 لاکھ اور زخمیوں کو 50 ہزار بھارتی روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے