بنگلہ دیش،رہائشی عمارت میں دھماکہ،14 افراد ہلاک ،100 سے زائد زخمی

ڈھاکہ (ڈیلی گرین گوادر) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی ایک رہائشی عمارت میں ہونے والے دھماکے کے باعث کم از کم 14 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔دھماکہ صدیق بازار میں واقع ایک رہائشی عمارت میں ہوا جو پرانے ڈھاکہ میں واقع ہے۔

علاقہ پولیس کے مطابق رہائشی عمارت سات منزلہ ہے، متعدد فائر فائٹرز یونٹس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوع پہ پہنچ چکے ہیں اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی تک دھماکے کی بنیادی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے البتہ تحقیقاتی و تفتیشی ادارے جائے وقوع پر موجود ہیں جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا یونٹ بھی تلاشی لے رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے