کوئٹہ کسٹمزکی دو مختلف کاروائیوں کے دوران ہزاروں پار سلز چینی بر آمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کسٹمزنے دو مختلف کاروائیوں کے دوران ہزاروں پار سلز چینی کے بر آمد کر لئے۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق کوئٹہ کسٹمزنے پو لیس کے ہمراہ دو مختلف کاروائیوں کے دوران 20 ٹرکوں پر مشتمل ہزاروں پارسلز چینی کے بر آمد کر لئے جس کی قیمت بمعہ ٹرکوں کے 70کروڑ روپے بنتی ہے۔واضح رہے کوئٹہ کسٹمز نے ماہ جولائی اور اگست کے دوران انتہائی قلیل افرادی قوت اورنامساعد حالات میں 1637.22 میٹرک ٹن چینی قبضے میں لی ہیں جسکی قیمت بمعہ استعمال ہونے والی گاڑیوں کی قیمت ایک ارب روپے بنتی ہے مزید کاروائی جار ی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے