خوست : بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور 8 زخمی

خوست (ڈیلی گرین گوادر) افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے خوست کے ایک ہوٹل میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم4 افراد ہلاک جبکہ8 دیگر زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی، پاکستان کی سرحد کے قریب اس صوبے میں طویل عرصے سے عسکریت پسندوں اور ان کے دشمنوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ خوست کے میڈیا دفتر نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والوں میں پاکستان کے وزیرستان کے علاقے سے تعلق رکھنے والے شامل ہیں، جو سرحد کے بالکل قریب ہے اور جہاں برسوں سے مختلف عسکریت پسند گروپ کام کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے