حکومت کا 8 بجے دوکانیں بند کرنے کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہے، رحیم کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ حضرت علی اچکزئی قیوم آغا میر یاسین مینگل مرکزی حاجی سعداللہ اچکز ئی حاجی ھاشم کاکڑ عبدالخالق آغا حاجی ظفر کاکڑ حاجی حمداللہ ترین دوست محمد آغا حاجی خدائے دوست خرم اختر حاجی ودان علی کاکڑ عطامحمد کاکڑ ظہور آغا حاجی محمد یونس نقیب کاکڑ عزیز بازء قاہر ترین عنایت دورانی عبدالعلی دمڑ احسان کاکڑ نعمت ودیگر نے مشترکہ بیان کہا ہے کہ حکومت کا 8 بجے دوکانیں بند کرنے کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہے حکومت 8 بجے دوکانیں بند کرنے کا فیصلہ واپس لیاس گرمی میں دوکانیں رات 8 بجے کسی صورت بند نہیں کریں گے ہرحکومت دوکانیں رات 8 بجے بند کرنے کی ناکام پریکٹس کر چکی ہے گرمی کے موسم میں دن میں کوئی خریداری نہیں ہوتا گرمی کے موسم میں خریداری صرف رات 8 بجے سے رات 11 بجے تک ہوتی ہے تاجر ملک میں سب سے زیادہ مہنگی بجلی خریدتا ہیکہاں کی عقل مندی ہے توانائی بچانے کی خاطر معاشی پہیہ روکا جا رہا ہیحکومت توانائی بچانے کے لیے مفت میں چلنے والی بجلی بند کریحکمران اپنے ائیرکنڈیشن بند کریں ہر گھر کا پنکھا چلے گابدقسمتی کی انتہا ہے توانائی بچانے کی بات وزیر دفاع کرتا ہے یا وزیر پلانگ وزیر توانائی کو چاہیے تاجر نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں اور بات چیت سے مسائل کو حل کریں قومی توانائی بچت منصوبے کے تحت مارکیٹیں رات آٹھ بجے بند کرنے کا معاملہ ناکام بچت پلان ہے توانائی بچت منصوبے کے تحت مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی حکومتی تجویز کو سختی سے مستردکرتے ہیں حکومت تاجروں اور عوام کو سہولیات دینے کے بجائے انہیں زندہ درگور کرنے کی پالیسی پر عمل پیرارات 8بجے مارکیٹیں بند کرنے کی تجویز صوبہ بھر کی تاجر برادری کے لئے کسی صورت قابل قبول نہیں تاجر اور عوام دشمن منصوبے کو نافذ المعل کرنے کی صورت میں تاجر برادری ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی توانائی بچت کے غیر منطقی منصوبے کو ماضی قریب میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا حکومت اپنے شاہانہ طرزکو ترک کر دے تو ایسی صورت کا سامنا نہ کرنا پڑیبجلی کے لائن لاسسز اور سسٹم کو اپ گریڈ کرکے توانائی کی بچت کرنے کے بجائے فضول فیصلوں سے اذیت پہنچنا حکمرانوں کا طرہ امتیاز ہیصوبے بھر کی تاجر برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اپنے تاجروں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اگر حکومت نیزور زبردستی 8 بجے دو کانوں کو بند کرنے کی کوشش کی تو ہم نے پہلے ہی سے یو پی اس اور جرنٹر کی انتظام کیا ہے اور اپنے دوکانوں کو خود شمسی کے زریعے بجلی دینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے