گوادر، دیوقامت بلیو ویل جیونی کے سمندر میں مردہ حالت میں پائی گئی
گوادر(ڈیلی گرین گوادر) گوادرمیں 36 فٹ لمبی،20 ٹن سے زیادہ وزنی دیوقامت بلیو ویل جیونی کے سمندر میں مردہ حالت میں پائی گئی۔تفصیلات کے مطابق گوادر کے علاقے جیونی بندری کے سمندری حدود میں مقامی ماہی گیروں نے سمندر میں دوران ماہیگیری دنیا میں انتہائی کم رہ جانے والی دیوقامت بلیو ویل کو مردہ حالت میں تیرتے ہوئے پایا اور اس منظر کو اپنے موبائل فون کے کیمرے کی آنکھ سے عکس بند کرلیا۔مرد? و?یل سمندر کی لہروں میں بہہ کر بندری جیونی کے ساحل کے قریب آ پہنچا ہے.ڈبلیو ڈبلیو ایف ذرائع کے مطابق گوادر میں مردہ پائی جانے والی بلیو وھیل مچھلی 36 فٹ لمبی جبکہ 20 ٹن سے زیادہ وزنی ہو سکتی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ بلیو وھیل کے مرنے کی وجوہات معلوم کی جائے گی.علاؤہ وہ ازیں بلوچستان کے سمندر میں مردہ حالت میں بلیو ویل اور ہمپ بیک وہیل کئی بار پائی گئی ہیں جو کہ بحرِ عرب اور افریکہ کے سمندروں میں ان کی نسل کافی خطرے سے دوچار ہے۔واضع رہے عام طور پر نیلی وہیل کرہ ارض کا سب سے بڑا جانور ہے، جس کا وزن 200 ٹن (تقریباً 33 ہاتھی) ہے۔ نیلی وہیل کا دل ووکس ویگن بیٹل کے سائز کا ہوتا ہے۔ اس کا معدہ ایک ٹن کرل پکڑ سکتا ہے اور اسے ہر روز تقریباً چار ٹن کرل کھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ زمین پر بلند ترین جانور ہیں اور جیٹ انجن سے بھی زیادہ بلند ہیں۔ ان کی کال 188 ڈیسیبل تک پہنچتی ہے، جب کہ ایک جیٹ 140 ڈیسیبل تک پہنچ جاتا ہے۔ ان کی کم تعدد والی سیٹی سینکڑوں میل تک سنی جا سکتی ہے اور شاید دوسری نیلی وہیل کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔