34 نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر آتش بازی اورمقامی گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)34نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر آتش بازی اورمقامی گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا،سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے۔تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے گزشتہ روز ایوب اسٹیڈیم میں 34ویں نیشنل گیمز کا باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا جس کے بعد اولمپین سابق انٹر نیشنل باکسر علی چنگیزی مشعل روشن کی جس کے بعد نیشنل گیمز کا آغاز ہو گیا افتتاحی تقریب کے اختتام میوزیکل شو منعقد کیا گیا جس میں مقامی گلوکاروں نے خوب صورت علاقائی نغمے پیش کئے ملک بھر سے آئے ہوئے کھلاڑیوں خوب رقص کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیں رات کو ایوب اسٹیڈیم میں خوب صورت آتش بازی کا مظاہر ہ کیا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے آج سے مختلف کھیلوں کا آغاز ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے