ملک کے مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں ، چوہدری شجاعت

لاہور (ڈیلی گری نگوادر) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ ملک کے مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے وکلاء کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس میں جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔

وکلاء کے وفد نے سابق نائب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن رانا نعیم سرور کی سربراہی میں ملاقات کی، سابق چیف جسٹس آف پاکستان شیخ ریاض احمد اور سابق جنرل سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اسد منظور بٹ وفد میں شامل تھے وفد نے جمہوریت کیلئے چوہدری شجاعت حسین کی خدمات کو سراہا۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں، میں اور پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور سیاسی استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے