بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ساتویں مردم شماری کا عمل جاری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ساتویں مردم شماری کا عمل جاری ہے، صوبے میں تقریبا 94فیصد مرم شماری مکمل ہوسکی ہے،کمشنر مردم شماری بلوچستان کا کہنا ہے کہ مردم شماری میں کوئٹہ کی آباد ی کم ہونے کی بڑی وجہ لوگوں کی عدم دلچسپی ہے تمام افراد کے اندراج کیلئے کوئٹہ میں اراکین اسمبلی اور افسران کی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ کمشنر مردم شماری بلوچستان نور احمد پرکانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں تیسری مرتبہ توسیع کے بعد ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کا عمل جاری ہیمردم شماری کا عمل ابھی تک 94فیصد مکمل ہوسکا ہے،کوئٹہ،پشین،زیارت،نوشکی،چاغی، خضدار،کیچ پنجگور کے اضلاع میں مردم شماری کا عمل جاری ہے، کمشنر مردم شماری نے بتایا کہ مردم شماری میں کوئٹہ کی آباد ی کم ہونے کی بڑی وجہ لوگوں کی عدم دلچسپی ہے،لوگ مردم شماری کے عملے سے تعاون نہیں کررہے ہیں،نور احمد پرکانی نے کہا کہ کوئٹہ میں اراکین اسمبلی اور افسران کی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں تاکہ وہ رہ جانے والے افراد کو اندراج کیلئے قائل کرسکیں،انہوں نے ابھی بھی مردم شماری کی مدت میں دو روزباقی ہیں، لوگ مردم شماری کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔