چمن ، سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد

چمن(ڈیلی گرین گوادر) سکیورٹی فورسز نے چمن کے علاقے بوغرہ روڈ پر خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمدکرلیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے حفیہ اطلاعات پر چمن کے علاقے بوغرہ روڈ آپریشن کیا ،جبکہ دہشت گرد آپریشن سے پہلے ہی علاقے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمدکرلیا، جس میں راکٹ، دیسی ساختہ بم ، گولہ بارود اور دیگر سامان شامل ہیں۔بیان کے مطابق آپریشن علاقے میں مطلوب دہشت گردوں کی موجودگی پر کیا گیا، دہشت گرد سکیورٹی فورسز، شہریوں پرحملوں اور دیسی ساختہ بم نصب کرنےمیں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی کے مواد کی بازیابی سے کوئٹہ و دیگر شہری علاقوں میں دہشت گردی کی سرگرمی کو روکنے میں مدد ملی،پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے