اوآئی سی کو اسلاموفوبیا کیخلاف ٹھوس کوششیں کرنا ہوں گی ، بلاول بھٹو
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اوآئی سی کو اسلاموفوبیا کی روک تھام کے لئے ٹھوس کوششیں کرنا ہوں گی۔آرگنائزیشن آف اسلامی کارپوریشن(او آئی سی) کے اجلاس میں خطاب کر تے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا مسلم ممالک کو بھائی چارگی اور اتحاد قائم کرنا ہوگا،پاکستان نے اسلاموفوبیا کے خلاف دنیا بھر میں آواز بلند کی۔
انہوں نے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل ہوناچاہیے،پاکستان کشمیر کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا،مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا،بھارت کی جانب سے کشمیر کے مظلوم عوام پر گولیاں چلائی جارہی ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا دہشت گردی خطے کے لیے بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہے، تاہم مسلم ممالک کو مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششیں کرناہوں گی۔