محکمہ واسا میں مالی بحران، واسا ایمپلائزگرینڈ الائنس کا احتجاجی ریلی اور ایدھی چوک پردھرنا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)محکمہ واسا میں مالی بحران: واسا ایمپلائزگرینڈ الائنس کا دو ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی ریلی اور ایدھی چوک پر دھرنا محکمہ خزانہ نے 856ملین روپے جاری کردئیے جس کے بعد ملازمین نے احتجاج ختم کردیا۔بدھ کے روز واسا ایمپلائزگرینڈ الائنس کی جانب سے حاجی بشیر احمد رند، سردارجوگیزئی اورحاجی عارف نیچاری کی قیادت میں واسا ہیڈ آفس زرغون روڈ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور ایدھی چوک پر دھرنا دیاگیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ محکمہ واسا میں دو ماہ کی تنخواہیں اور پنشن کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں تین ماہ کی پنشن ڈیلی ویجز ملازمین کی چار ماہ کی عدم ادائیگی پکے ملازمین کو ہر ماہ 20 تاریخ کو تنخواہیں ادا کرنا نا اہلی اور ظلم کی مثالیں ہے ڈیلی ویجز ملازمین کی کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے ہے افسران اپنی جیبیں گرم رکھنے کیلئے 15 ہزار روپے ادا کرتے ہیں یہ عمل قانون کی خلاف ورزی ہے،منیجنگ ڈائریکٹرواسا حامد لطیف رانا کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان تنخواہوں اور بجلی کی بلوں کی مد میں 1 ارب 31 کروڑ کی منظوری دے دی تھی فائل ایک ماہ سے محکمہ خزانہ میں موجود ہے لیکن ریلیز نہیں مل رہی،بعدازاں محکمہ خزانہ کی جانب سے 856ملین روپے گرانٹ کی جاری کرنے کے بعد احتجاج ختم کیاگیا۔ملازمین کیلئے 6 ماہ کا منظور شدہ فنڈز ریلیز کیا جائے گزشتہ دو ماہ سے ہماری تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں، جلد ہمارے تنخواہ ادا کی جائیں محکمہ خزانہ فنڈز ریلیز میں ٹال مٹول سے کا لے رہے ہیں اگر واسا ملازمین کے مطالبات نہیں مانے گئے،تو احتجاجا ٹیوب ویلز میں پانی کی فراہمی بند کر دینگے فنڈز ریلیز اور تنخواوں کی عدم فراہمی کے خلاف ہاکی چوک پر مستقل دھرنہ بھی دینگے۔