اٹلی کشتی حادثے میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی قومی ویمن ہاکی و فٹبال کھلاڑی شاہدہ رضا جاں بحق

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں پاکستان کی ویمن ہاکی اور فٹبال کھلاڑی شاہدہ رضا بھی جاں بحق ہوئیں۔ کوچ غلام عباس نے بتایا کہ اٹلی کشتی حادثے میں قومی ویمن ہاکی اور فٹبال پلیئر شاہدہ رضا بھی جاں بحق ہوئیں. شاہدہ رضا پہلے ہاکی کھیلتی تھیں. پھر پاکستان فٹبال ٹیم کاحصہ رہیں۔ کوچ غلام عباس کے مطابق فیملی نیتصدیق کی ہیکہ شاہدہ رضا کا انتقال ہوگیا ہے. شاہدہ رضا کا تعلق بلوچستان سے تھا. وہ روزگار کیلئے بیرون ملک جانا چاہتی تھیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری جنرل حیدر حسین، چیئرپرسن ویمنز ہاکی ونگ سیدہ شہلاء رضا اور جی ایم ویمنز ونگ تنزیلہ عامر چیمہ نے سابق انٹر نیشنل ویمنز ہاکی پلیئر شاہدہ رضا کے حادثے کے نتیجے میں انتقال پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی ہے۔ صدر بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن امجد ستی کا کہنا ہے کہ شاہدہ رضا کا تعلق کوئٹہ کے علاقے علم دار روڈ سے تھا. شاہدہ رضا قومی ہاکی ٹیم کے ہمراہ کئی انٹرنیشنل میچز کھیل چکی تھیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے