طاہر خان کاکڑ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی کونسل حاجی شریف خان خلجی کی قیادت میں قبائلی و سیاسی رہنما ظاہر خان کاکڑ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے حاجی شریف خان خلجی نے کہاکہ حلقہ پی بی 25کوئٹہ کو پاکستان پیپلزپارٹی کا گڑھ بنادیا گیا ہے جس کا منہ بولتا ثبوت آئے روز قبائلی و سیاسی شخصیات کی پارٹی میں شمولیت ہے جس سے پارٹی نہ صرف اس حلقے میں بلکہ پورے کوئٹہ میں مزید فعال ہوگی انہوں نے کہاکہ ہم نہ قوم پرستی کی سیاست پر یقین رکھتے ہے اور نہ ہی مقدس مذہب کو سیاسی بنیاد پر استعمال کرنا چاہتے ہیں میرے لئے سب سے بہترین مذہب اور قوم عوام کی خدمت اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا ہے جس کے لئے میں دن رات کوشاں رہتا ہوں اور انشا اللہ اس میں مزید بھی تیزی لائی جائے گی اس موقع پرسیاسی و قبائلی رہنما ظاہر خان کاکڑ نے حاجی شریف خان خلجی اور ان کی ٹیم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹیم کو حصہ بن کر گلی گلی پارٹی کا پیغام پہنچائینگے اور لوگوں کی خدمت پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے کرتے ہوئے ان کے تمام جائز حقوق وقت کے حکمرانوں سے لینے کی کوشش کرینگے۔ شمولیتی پروگرام میں نئے شمولیت اختیار کرنے کوپیپلزپارٹی کے رکن صوبائی کونسل حاجی شریف خان خلجی نے پارٹی پرچم پہنایا اور پاکستان پیپلزپارٹی میں خوش آمدید کہاجبکہ حاجی ظاہر خان کاکڑ، ضلعی سیکریٹری اطلاعات ظفراللہ پیرزادہ، پیپلز یوتھ کے صوبائی رابطہ سیکریٹری طیب بلوچ، اسپورٹس اینڈ کلچر ونگ کوئٹہ ڈویزن جنرل سیکریٹری محیب الرحمان ساحل، تیمور شاہ کاکڑ،عبدالقیوم مسعود،حاجی دلاور خان کاکڑ، حاجی حبیب اللہ کاکڑ،، عابد خان نواں کلی علاقائی سینئر نائب صدر اسلم ملاخیل، جنرل سیکریٹری سردارزادہ بہرام خلجی، جتک آباد علاقائی صدر میر نجیب جان جتک، عبدالقیوم مسعود، اور دیگر نے خطاب کیااورپروگرام میں غفار کھرل، رحیم خان، رفیک جان،قدرت خان، بخت الرحمن توخی، حاجی نور گل، گل داد توخی، مرزا خان توخی، ولی خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے