سیلابی صورتحال کے 6 ماہ بعد بھی گنداخہ میں پانی کی کیفیت برقرارہے

گنداخہ(ڈیلی گرین گوادر)تحصیل گنداخہ میں سیلابی صورتحال کو چھ ماہ کا عرصہ گزر چکا مگر حکومت اور منتخب نمائندوں کی جانب سے بحالی کے اقدامات نہیں کئے گئے جبکہ گنداخہ کی مختلف یوسیز میں ابھی تک سیلابی پانی کی کیفیت برقرار ہے جس کی نکاسی آب کا نہ ہوسکی،دوسری جانب سخت سردی نے متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے تفصیلات کے مطابق گنداخہ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کو چھ گزر گئے مگر متاثرین کی مشکلات و پریشانی کم نہ ہوسکیں،سیلاب سے متاثرہ سڑکیں،گنداخہ،سبی جدید،باغ ہیڈ،باغٹیل،غلام محمد جمالی،جبل پور،احمدآباد،نوشکی جدید سمت مختلف علاقوں کی متاثرہ سڑکوں کی تعمیر مرمت نہ ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے دوسری جانب تاحال تحصیل گنداخہ کے متاثرین اپنے گھروں میں آباد نہ ہوسکے،سردی کی شدت نے بے گھر متاثرین کا جینا محال بنادیا ہے اور ہزاروں افراد شدید سردی اور کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار پڑے ہیں جبکہ گنداخہ کے مختلف علاقوں میں سیلابی پانی نہ نکالنے سے مکینوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے عوامی حلقوں نے وزیراعلی بلوچستان،چیف سیکرٹری اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل گنداخہ کے مختلف علاقوں سے سیلابی پانی نکالنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے