کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور کا نمائشی میچ 5 فروری کو کوئٹہ میں ہوگا

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر، صوبائی حکومت اور پی سی بی کے اشتراک سے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں 5 فروری کو کوئٹہ میں ٹکرائیں گی۔میچ کے لئے نواب اکبر بگٹی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے۔ پی سی بی منیجنٹ کمیٹی کے ممبر گل محمد کاکڑ نےبتایا کہ میچ کےلئے دو پچز تیار کی جا رہی ہیں۔

ممبر منیجمنٹ کمیٹی نے مزید بتایا کہ اسٹیڈٰیم کو چاروں صوبوں ، سیاحتی مقامات ، بانیان پاکستان ، کھیلوں سے وابستہ قومی ہیروز کے پینا فلیکسز سے سجایا گیا ہے۔8 انکلوژر موجودہ اور سابقہ قومی کرکٹرز کے نام سے منسوب ہوں گے، پارکنگ کا انتظام مخصوص ہے، اسٹیڈیم میں 15 ہزار سے زائد شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

نمائشی میچ میں مداح سابق کپتان جاوید میانداد، شاہد آفریدی، محمد یوسف، انضمام الحق سمیت اپنے پسندیدہ کرکٹرز کی جھلک دیکھ سکیں گے۔پشاور زلمئی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس اور ایف سی کے ساتھ پاک فوج بھی سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے