سوراب، نامعلوم مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر 4ٹرک ڈرائیوروں اور ہوٹل مالکان کو لوٹ لیا
سوراب (ڈیلی گرین گوادر) سوراب میں نامعلوم مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر 4ٹرک ڈرائیوروں اور ہوٹل مالکان کو لوٹ لیا پولیس نے مقدمہ درج کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ایس پی سوراب کے مطابق اتوار کی صبح سوراب میں قومی شاہراہ پر الحرمین ہوٹل کے مقام پر4 نامعلو م چوروں نے 4ٹرک ڈرائیوروں اور ہوٹل مالکان کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔واقعہ کے بعد ڈرائیوروں نے قومی شاہراہ کو احتجاجاً بند کردیا تاہم بعد میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مذاکرات کے بعد سڑک کو کھول دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملازمان کی نشاہدہی کرلی گئی ہے جنکی تلاش کے لئے کاروائی جاری ہے۔