بلوچستان میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ،2022کے دوران 66خواتین قتل کی گئیں،عورت فاؤنڈیشن کی اعدادو شمار جاری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلو چستان میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوگیا،2022کے دوران 66خواتین قتل ہوئیں جبکہ 2021 میں یہ تعداد 57رہی تھی۔ غیر سرکاری تنظیم عورت فاونڈیشن کی جانب سے جاری اعداودوشمار کے مطابق 2022 میں خواتین پر تشدد کے 95واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ 2021 میں خواتین پر تشدد کے 78 واقعات سامنے آئے تھے،گزشتہ سال مختلف واقعات میں 66خواتین قتل ہوئیں جبکہ 2021 میں یہ تعداد 57 تھی 2022 میں غیرت کے نام پر انیس خواتین ماری گئیں جبکہ 2021 میں غیرت کے نام پر 28خواتین کو قتل کیا گیا تھا،2022 میں گھریلو حالات کی بناپر تین خواتین نے خودکشی کی،2021 میں دو خواتین گھریلو حالات کی بنا پر خودکشی پر مجبور ہوئیں تھیں،2022 میں دو خواتین اغوا ہوئیں جبکہ 2021 میں یہ تعداد اٹھ تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے