پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی اور صوبائی ایگزیکٹیوز کا پہلا اجلاس پارٹی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ کی صدارت میں منعقد
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی اور صوبائی ایگزیکٹیوز کا پہلا اجلاس پارٹی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پارٹی کے شریک چئیرمین مختار خان یوسفزئی، سینئر ڈپٹی چئیرمین رضا محمد رضا، مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید کاکاجی، مرکزی سینئر سیکرٹری سید قادر آغا، مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات محمد عیسیٰ روشان،مرکزی سیکرٹری مالیات یوسف خان کاکڑ اور مرکزی سیکرٹریزمحترمہ صاحبہ بڑیچ، سردار گل مرجان کبزئی،شاہ روم خان، شمشیرعلی خان، عیسیٰ خان اچکزئی، حاجی اعظم مسے زئی، صوبائی صدر و ممبر صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے،صوبائی سینئر نائب صدر چئیرمین اللہ نور، نائب صدر عبدالقیوم ایڈوکیٹ اور صوبائی سیکرٹری فقیر خوشحال کاسی اور صوبائی ایگزیکٹیوز کے دیگر اراکین نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں حالیہ مرکزی کانگریس کے کامیاب انعقاد پر تمام مندوبین و مبصرین کی کثیر تعداد میں شمولیت کو حوصلہ افزا? قرار دیا گیا اور کانگریس کے انعقاد میں شامل تمام کمیٹیوں کے اراکین کی محنت اور کاوش کو سراہا گیا۔اور کانگریس کے انتظامات کے لئے ان کمیٹیوں کے سربراہوں اور اراکین کی شب و روز انتھک محنت سے کام کرنے اور اپنے اجتماعی اور انفرادی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے تمام کام خوش اسلوبی سے سر انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شخصیات کی جانب سے مالی مدد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی ایگزیکٹیوز کو شعبہ جاتی عہدے تفویض کیے گئے جس کے مطابق صوبائی سیکرٹری اطلاعات زمان خان کاکڑ، سیکرٹری مالیات علی محمد ترین، آفس سیکرٹری ندا سنگر، سیکرٹری لیبر غنی فدائی، سیکرٹری ریکارڈ رحمت اللہ صابر، رابطہ سیکرٹری قیاس افغان، سیکرٹری تعلیم و ثقافت بایزید روشان، سیکرٹری زرعی امور ملک عبیداللہ مسے زئی، سیکرٹری امور خواتین و انسانی حقوق محترمہ عارفہ صدیق، سیکرٹری تجارتی امور سید اکبر کاکڑ، سیکرٹری سماجی امور حمد اللہ بڑیچ کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں اور ساتھ ہی ان مذکورہ شعبوں کی فعالیت کو مربوط اور مؤثر بنانے کے لئے صوبائی ایگزیکٹیوز کے دیگر اراکین کو معاونین کے طور پر شامل کردئیے گئے۔پارٹی کے ذیلی اداروں کی فعالیت پر تفصیل سے غور و خوض کیا گیا اور تما م ضلعوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ ضلعی کانفرنسوں سے قبل تمام ابتدائی اور علاقائی یونٹوں کے انتخابات کو یقینی بنائے۔ جنوبی پشتونخوا کے تمام ضلعی کانفرنسوں کے تاریخوں کا بھی اعلان کیا گیا جس کے مطابق ضلع سبی کی کانفرنس مورخہ 25 جنوری، ضلع کوئٹہ 5 مارچ، ضلع پشین 6 مارچ، ضلع قلعہ عبداللہ 7 مارچ، ضلع چمن 8 مارچ، ضلع لورلائی 10 مارچ، ضلع دکی 11 مارچ، ضلع کوہلو 12 مارچ، ضلع موسیٰ خیل 13 مارچ، ضلع ڑوب 14 مارچ، ضلع شیرانی 15 مارچ، ضلع قلعہ سیف اللہ 16 مارچ اور ضلع ہرنائی کے لئے 17 مارچ 2023 کی تاریخیں مقرر کی گئیں۔