آواران میں فٹسال فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز، ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا
آواران (ڈیلی گرین گوادر) ضلع آواران میں فٹسال فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز، ڈپٹی کمشنر آواران جمعہ داد خان نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا، ضلع بھر کی 22 ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں شرکت کررہی ہیں، نئے فٹسال فٹبال کے لئے نیا انڈور اسٹیڈیم خوبصورت انداز میں تعمیر کیا گیا ہے، پہلے روز شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع آواران میں فٹسال فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا، جس میں 22 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر آواران جمعہ داد خان نے کی اور خود اسٹیڈیم میں موجود رہ کر میچ دیکھا کھلاڑیوں کا ان سے تعارف کرایا گیا اور ان کے ساتھ گروپ فوٹو کھنچوائے گئے۔ جب کہ پہلے روز شائقین کی کثیر تعداد میچ دیکھنے کے لئے موجود تھی جنہوں نے میچ دیکھا اور میچ سے لطف اندوز ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر آواران جمعہ داد خان کا کہنا تھا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ آواران میں اسپورٹس ایونٹس میں اضافہ ہورہاہے اور کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع میسر آرہاہے۔ پہلی بار ایک اچھا انڈور اسٹیڈیم اور سبزہ زار کی جگہ کارپٹ بچھایا گیا ہے جس میں کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع فراہم کردیا گیا ہے۔ پہلا آل ڈسٹرکٹ انڈور فٹسال فٹبال ٹورنامنٹ میں کل 22 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں آج کے اس ٹورنامنٹ میں شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی جس سے کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر آواران جمعہ داد خان کا کہنا تھا پہلے مرحلے میں آل ڈسٹرکٹ فٹسال فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے اور اگلے مرحلے میں اس کھیل کومذید وسعت دی جائے گی اور اس سے بھی بڑے پیمانے کا ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا۔