بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 2روزہ وقفے کے بعد کل سہ پہر 3بجے طلب

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 2روزہ وقفے کے بعد آج سہ پہر 3بجے ہوگا۔ اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر نور محمد دمڑ افغان فورسز کی جانب سے چمن کے معصوم اور بے گناہ شہریوں پر حملوں کی روک تھام سے متعلق اور رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے ژوب تا کوئٹہ اور چمن تا کراچی شاہراہوں کو دورویہ کر نے کا کام فوری طور پر شروع کر نے سے متعلق الگ الگ الگ قرار دادیں پیش کریں گے۔ اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی اصغر خان اچکزئی، اختر حسین لانگو لورالائی، سبی، خضدار اور تربت میں بلو چستان ہائی کورٹ کے قائم منظور شدہ بینچز کو ریگو لر بنیادوں پر فعال کر نے سے متعلق قرار داد پیش کریں گے ۔ اجلاس میں محکمہ زراعت سے متعلق سوالات دریافت اورنکے جوابات دئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے