زیارت سنجاوی کے سیلاب متاثرین تاحال امداد کے منتظر

زیارت (ڈیلی گرین گوادر )زیارت سنجاوی میں خون جما دینے والی سردی میں بھی تین ماہ قبل شدید بارشوں اور سیلاب متاثرین کی بحالی تاحال نہ ہوسکی سنجاوی زیارت کے متاثرین تین سے چار سروے کے بعد اس امید پر آ ج بھی بیٹھے ہیں متاثرین کے آج یا کل ان کو حکومت کی جانب سے بحالی کی امدادی رقم ملے گی لیکن تین ماہ سے زیادہ عرصہ ہوگیا متاثرین کی بحالی کیلئے نہ ضلعی انتظامیہ نہ صوبائی حکومت اور نہ ہی وفاقی حکومت کی طرف سے کوئی مدد ہوئی ان متاثرین میں ایسے بہت سے غریب لوگ ہیں جن کے تاحال گھروں کے کمرے چار دیواری نہیں بنی اور یہ لوگ سخت تکلیف دے صورت حال سے اس شدید سردی میں رہے رہیں حکومت اگر ان کی مدد نہیں کرنا چاہتی تو خدا راہ ان کی امیدیں ختم کرے اور اعلان کرے کہ بحالی کیلئے کوئی منصوبہ نہیں کم ازکم متاثرین بارش و سیلاب امید پر تو نہیں بیٹھیں گے اگر حکومت مدد کرنا چاہتی ہے تو فوری حقدار غریب متاثرین بارش و سیلاب کی کرے ان کو کمرے دوبارہ تعمیر کرکے دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے