کاہان کی ترقی میں روکاوٹیں ڈالنے کیلئے میر ے اوپر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے جنہوں نے الزام لگایا ثابت بھی کریں،نوابزدہ گزین مری

کوہلو(ڈیلی گرین گوادر) سابق صوبائی وزیر داخلہ نوابزدہ گزین مری اغوا کے کیس میں کوہلو سیشن کورٹ میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے ایک لاکھ روپے کا مچلکہ جمع کرکے عبوری ضماعت حاصل کرلی ہے ان کے بڑے بھائی وسابق صوبائی وزیر نے گزشتہ روز کاہان میں گاڑی کے ڈرائیو ر کو اغوا اوراونٹ چوری کرنے کے الزام میں اپنے چھوٹے بھائی سمیت دیگر پانچ افراد ماما علی،صدیق،مسعود،کریم،نعمت مری کے خلاف ایف آئی آر درج کیا تھا سیشن کورٹ کوہلو میں عبوری ضماعت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر داخلہ نوابزدہ گزین مری نے کہا کہ جب وہ 18سالہ خودساختہ جلاوطنی ختم کرکے 2018میں پاکستان آئے تو تب سے ان پر جھوٹے مقدامات بنائے جارہے ہیں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دور حکومت میں چوہدری نثار علی،ثنااللہ زہری اور سرفراز مسوری سمیت دیگر لوگوں نے کئی جھوٹے مقدامات بنائے تھے مگر کچھ ثابت نہ ہونے پر مجھے معززعدالت نے بری کردیا مجھے سمجھ نہیں آتا ہے کہ ترقی کی باتیں کرنے والے لوگ ترقی اور خوشحالی سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں کاہان میں آبادی کاری اور علاقے میں لوگوں کے فلاح بہبود کیلئے کام شروع کیا ہے جس کی بنا پر مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے ایک بار پھر سے جھوٹا ایف آئی آر درج کیا گیا ہے آئے ثابت کریں کس نے کس کو اغوا کیا ہے کاہان میں ہمارے والد کے سینکڑوں اونٹ ہیں جن کو استعمال کرنا میرا حق ہے کاہان کی ترقی،امن وامان اور خوشحالی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر ناجائز کیس بنائے جارہے ہیں جن کا ہر فورم پر دفاع کروں گا جھوٹے مقدامات سے کاہان کی ترقی اور آبادی کاری کو نہیں روکا جاسکتا ہے یہاں گزشتہ 20سال میں سب کو موقع ملا مگر کسی نے کوہلو کے تحصیل کاہان کے بحالی کیلئے کچھ نہیں کیا ہے جس سے لوگوں نے تنگ آکر نقل مکانی کی ہے جب میں کئی ماہ تک علاقے میں بیٹھ کر آبادی کاری کررہا ہوں تو کئی لوگ خوفزدہ ہوکر جھوٹے مقدامات بنا رہے ہیں جس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے سابق صوبائی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پہلے سے عدالتوں کا سامنا کرتا رہا ہوں اور اب بھی جھوٹے مقدامات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں کیونکہ مجھے معزز عدالتوں پر یقین ہے کہ وہ انصاف فراہم کریں گے جھوٹے مقدامات کا عادی ہوچکے ہیں عدالتیں جانا اب عام سی بات ہے جس کیلئے تیار ہوں۔ جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر قانونی طریقہ اختیار کریں گے کسی پر جھوٹا مقدمہ درج کرنے کا بھی سزاہے اس ملک میں عدالتیں اورقانون موجود ہیں جس میں سب برابر ہیں کاہان کے ترقی کی راہ میں سازشیں کرنے والے لوگوں کے تمام حربے ناکام ہوں گے کیونکہ ہمارا مقصد کاہان میں رہ کر علاقے کی آبادی کاری اور لوگوں کی ترقی و خوشحالی ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ میر نور،میر نعمت مری،محمد کریم ودیگر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے